سینیٹر نسیمہ احسان: انقلاب ایران نے  مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کے موثر کردار کی ضمانت دی ہے۔  

 اسلام آباد – ارنا – پاکستان کی ممتاز خاتون سیاستداں اور ایران پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کی چیئر پرسن،نسیمہ احسان نے مختلف میدانوں میں ایرانی خواتین کی پیشرفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ انقلاب ایران نے معاشرے میں مردوں کے شانہ بشانہ خواتین کے موثر کردار کو یقینی بنایا ہے۔

  سینیٹر نسیمہ احسان نے اسلامی انقلاب کی چھیالیسویں سالگرہ کی مناسبت سے، ارنا کے نمائندے کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ امت اسلامیہ کے بدخواہوں اور ملت ایران کے دشمنوں کی  پھیلائی ہوئی جھوٹی افواہوں کے برخلاف، اسلامی انقلاب نے خواتین کے حقوق کی حفاظت اور مختلف سیاسی، سماجی ، اقتصادی، علمی اور ثقافتی میدانوں میں ان کے موثر کردار کی ضمانت دی ہے۔  

   سینیٹر نسیمہ احسان نے جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے ہے، کہا کہ ہم سے بہتر ایرانی تہذیب وثقافت سے کون واقف ہوسکتا ہے ، ہم خود کو ایران کا پڑوسی ہی نہیں سمجھتے بلکہ دوست اور برادر ملک ایران کے ساتھ ہمارے قومی اور خاندانی روابط  بھی ہیں۔

سینیٹر نسیمہ احسان: انقلاب ایران نے  مردوں کے شانہ بشانہ خواین کے موثرکردارکردار کی ضمانت دی ہے۔  

 انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے پابندیوں کا کامیابی و سربلندی سے مقابلہ کرکے ، ایرانی عوام کو دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے میں ہوشیاری و بیداری کا درس دیا ہے۔

 سینیٹر نسیمہ احسان نے مختلف شعبوں میں ایران کے اسلامی انقلاب کی برکات کا ذکر کرتے ہوئے، ہر میدان میں خواتین کی پیشرفت کی طرف  اشارہ کیا اور کہا کہ  ایران کو اپنی آنکھوں سے  دیکھیں تو اسلامی انقلاب کے بعد اس ملک کی ترقی و پیشرفت  سمجھ میں آئے گی۔

 انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بعد ایرانی خواتین نے اپنے ملک کے مختلف سیاسی، پارلیمانی، اقتصادی، سماجی، علمی حتی کھیل کود کے میدانوں نمایاں پیشرفت کی ہے۔

سینیٹر نسیمہ احسان نے کہا کہ ایرانی خواتین کا اعلی تعلیمی معیار اور تعلیم کے شعبوں میں ان کی فعالیت قابل فخر ہے ۔  

 انھوں نے اپنی اس گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان توانائی، تجارت، معیشت،  ثقافت اور عوامی روابط سمیت سبھی میدانوں میں باہمی تعلقات  اور قریبی تعاون میں زیادہ سے زیادہ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔   

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .